کراچی کے نالوں کی صفائی ,2روز کا ٹارگٹ

کراچی میں مون سون کی بارشوں کے تیسرے سپیل کا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے مراسلے میں بتایا کہ سات اور آٹھ اگست کوصورتحال زیادہ خراب ہوسکتی ہے۔

مسلسل بارشوں کے باعث اربن فلڈ کا خطرہ ہے  ۔ اس سلسلے میں اداروں کو الرٹ رہنے کی تلقین کی گئی ہے ۔ سپر لیڈ نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کے کوڑا اٹھانے اور نالوں کی صفائی کے آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے ۔

سندھ رینجرز  تمام امور کی نگرانی کر رہی ہے ۔ این ڈی ایم اے  کے  زیر نگرانی ضلع وسطی کے نالوں کی صفائی کا کام  دو روز میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔

گزشتہ روز ایف ڈبلیو او کی ٹیم نے کراچی کے ضلع وسطی کے 5 مقامات پر بھاری مشینری کی مدد سے ٹنوں کے حساب سے کچرا صاف کیا ۔

کیفے پیالہ گلبرگ نالے پرصفائی کے مشن میں  بھاری مشینری استعمال کی گئی ۔ کارروائی میں بیس سے زائد ڈمپروں نے کچرہ ڈپمنگ پوانٹس پر منتقل کیا۔

صفائی مہم کے  پہلے مرحلے میں شہر کے 38 بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل  ہوگا۔ دوسرے راؤنڈ میں 368چھوٹے نالوں سے کچرا نکالنے کا کام کیا جائے گا۔