بحیرہ عرب میں ڈپریشن سمندری طوفان بننے کے قریب، کراچی سے 240کلومیٹر دور طغیانی ، شہر میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

وقت اشاعت :1اکتوبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، کراچی ۔ بحیرہ عرب میں ڈپریشن سمندری طوفان بننے کے قریب، کراچی سے 240کلومیٹر دور طغیانی ، شہر میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا  کم دباؤ ڈپریشن میں بدل کر بڑے طوفان کو جنم دے سکتا ہے  ۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ بھی جاری کر دیا ۔ اگر یہ ڈپریشن طوفان کی صورت اختیار کر گیا تو اسے پاکستان کی طرف سے تجویز کردہ نام شاہین دیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 12گھنٹے سے ڈپریشن مغرب اور شمال مغرب کی جانب سست روی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ یہ ڈپریشن کراچی کے مشرق اور جنوب مشرق سے 240کلو میٹر دور ہے جبکہ ٹھٹھہ سے 200 اور اورماڑہ سے 410کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔ اس ڈپرییشن سے کراچی میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں جبکہ سندھ کی ساحلی پٹی بھی متاثر ہو سکتی ہے ۔ بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور دادو میں بھی اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے ۔