برطانیہ کی عدالت سے ایسا فیصلہ آیا کہ ان کی زبانیں بند ہوگئی ہیں ، مریم نواز

وقت اشاعت :29ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ساہیوال ۔ برطانیہ کی عدالت سے ایسا فیصلہ آیا کہ ان کی زبانیں بند ہوگئی ہیں ، مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلا چکی ہے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق مریم نواز نے  ساہیوال میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ  لندن کی عدالت کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد حکومت کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ اب ہم کیا کریں۔ اگر ہم پر جھوٹے مقدمات نہ بنتے تو لوگوں کو کیسے پتہ چلتا سچ اور جھوٹ کیا ہے۔ ہم نے چند سال کے اقتدار کا سودا نہیں کیا۔ ن لیگ لمبی ریس کا گھوڑا ہے ۔ ہمارا مستقبل ماضی سے بھی زیادہ شاندار ہے ۔ پارٹی میں جہاں جہاں اختلاف ہونگے دشمن کا وار کامیاب ہوگا۔اختلافات بھلا کر الیکشن لڑا تو ہمیں فتح ملی۔ پارٹی کا نقصان ہر شخص کا نقصان ہوتا ہے۔ ظالم پلیٹ میں رکھ کر حق نہیں دے گا حق لینا پڑتا ہے۔