شاہین اور شاہد آفریدی کی بیٹی کیوں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے ؟

شاہین اور شاہد آفریدی کی بیٹی کیوں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے ؟اس ٹرینڈ کی ابتدا شاہین آفریدی کے والد کے بیان سے منسوب خبر سے ہوئی ۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش خبر کے مطابق شاہین شاہ آفریدی  اور شاہد آفریدی کی بیٹی کی بات پکی ہوچکی ہے ۔ اس سلسلے میں شاہین شاہ آفریدی کے آبائی گاؤں  لنڈی کوتل میں آتش بازی بھی ہوئی ہے تاہم نمائندہ پشاور کےمطابق اس جشن کی تصدیق نہیں ہوسکتی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شاہین کےوالد ایاز آفریدی نے کہا ہے کہ منگنی نہیں ہوئی ہم نے شاہد آفریدی کے گھر رشتہ بھجوایا تھا جس پر انہوں نے ہاں کر دی ہے یوں بات پکی ہوگئی ہے ۔

ایاز کے مطابق  بہت جلد منگی ہوجائے گی ۔اس حوالے سے  پاکستانی صحافی احتشام الحق نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے دونوں خاندانوں سے بات پکی ہونے کی تصدیق کی ہےتاہم منگنی نہیں  ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ شادی دو سال بعد ہوگی ۔  اس ٹویٹ کے بعد احتشام الحق نے ایک اور ٹویٹ کی اور سوشل میڈیا صارفین سے اس موضوع پر گفتگو نہ کرنے کی اپیل کی ۔