وزیراعظم کا الیکشن کمیشن کو ایجنسیوں سے رجوع کرنے کا مشورہ

وقت اشاعات :7مارچ،2021

سپرلیڈ نیوز، اسلام آباد۔ وزیراعظم کا الیکشن کمیشن کو ایجنسیوں سے رجوع کرنے کا مشورہ  ، قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن کو آڑےہاتھوں لیا۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بے انتہا پیسہ چلا۔ اگر الیکشن کمیشن کو علم نہیں تو  ملکی ایجنسیوں سے بریفنگ لے۔ووٹوں کی خرید وفروخت  پر شرمندگی ہوئی، الیکشن کمیشن کے بیان پر صدمہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ زرداری پیسہ چلاتا ہے اس لیے وہ سب پر بھاری ہے،ملک کو لوٹ کر  جھوٹ بول کر بھاگنے والا نوازشریف سازشیں کر رہا ہے،یوسف رضا گیلانی کرپٹ ترین وزیراعظم تھا۔فضل الرحمان ہمیشہ سے دو نمبر تھا۔  

وزیراعظم نے ہفتے کے روز اعتماد کا ووٹ لیا۔ فوٹو کریڈٹ:اے پی پی

 بڑے ڈاکوچوری بچانے کیلئے سڑکوں پر آئیں گے تو لاہور نہیں نکلے گا۔ لاہور جلسے کا حال سب نے دیکھ لیا ۔عمران خان نے ایک مرتبہ اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ این آر او نہیں دیں گے ۔ مشرف نے این آر او دے کر بہت ظلم کیا۔ یہ لوگ اب بھی کرپشن کیسز ختم کرنے کےلئے دباؤ ڈال رہے ہیں ۔  ہمت نہیں ہاروں گا آخری گیند تک لڑوں گا۔