سلیکٹرزجوسوغات لائےہیں اسےواپس لے جائیں،نوازشریف

  دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، لاہور۔ سلیکٹرزجوسوغات لائےہیں اسےواپس لے جائیں،نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والے ہر صورت جواب دہ ہیں ۔جس سوغات کو لائے اس نے ملک تباہ کردیا۔

ن لیگ کی مشاورتی بیٹھک سے خطاب میں نوازشریف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہااناڑی سیاستدان سے کوئی کام ٹھیک طرح نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاجو آئین کی عزت نہیں کرتا وہ اس کی کوئی عزت نہیں کرتے ۔باقی فوج کے لیے بھی بدنامی کا باعث یہ لوگ بنتے ہیں جو ہمیں منظور نہیں ۔ نوازشریف نے پھر کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی بہت بڑی آئین شکنی کی گئی ۔ یہ ناقابل معافی جرم ہے۔ آپ نے پاکستان کے مینڈیٹ کو چوری کیا ہے، بکسے چوری کر کے دوسروں کو جتوا دیا گیا۔ عمران خان کو لانے والو، یہ عوام کا جذبہ دیکھ لیں، یہ سوغات ہمیں نہیں چاہیے، اسے جتنی جلدی ہو لے جائیں۔اس کی وجہ سے غریب کا چولہا بجھ گیا ہے۔

عمران بنی گالہ کی منی ٹریل کب دیں گے؟ نوازشریف

ہم نے آپ سے مہنگائی  کا حساب لینا ہے۔ آج معیشت منہ کے بل گری پڑی ہے ۔ کوئی بتائے گا بلین ٹری کا منصوبہ کہاں گیا ؟ پشاور بی آر ٹی کی لاگت پنجاب کے تین میٹروز سے زیادہ ہے  مگر کوئی پوچھے والا نہیں ۔ چینی چور عوام کا پیسہ لوٹ کر بھاگ  گئے ہیں مگر سب کی آنکھیں بند ہیں۔ نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ مجھے تنخواہ پر نکالنے والے بتائیں ۔۔ کہ  عمران خان بنی گالہ کی منی ٹریل کب دے گا۔

یہ بھی پڑھیئے:سیاسی وکٹ پر ن لیگ کی جارحانہ بیٹنگ

سابق وزیراعظم نے اپنی تقریر کےد وران سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی ویڈیو کا حوالہ دیا اور کہا کہ بشیر میمن  نےصاف کہا کہ عمران خان نے انہیں میرے خلاف کرپشن ، غداری اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا کہا ۔ اجلاس میں بشیر میمن کے صحافی مطیع اللہ جان کو دیئے گئے انٹرویو کےکلپس بھی دکھائے گئے ۔

2 thoughts on “سلیکٹرزجوسوغات لائےہیں اسےواپس لے جائیں،نوازشریف

Comments are closed.