ٹرمپ تیسری بار صدارتی امیدوار، امریکا میں مقبولیت کا گراف بلندیوں کو چھونے لگا

وقت اشاعت :17نومبر2022

ڈاکٹر عدیل غفار، دی سپرلیڈ ڈاٹ کام واشنگٹن ڈی سی ۔ ٹرمپ تیسری بار صدارتی امیدوار، امریکا میں مقبولیت کا گراف بلندیوں کو چھونے لگا

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر صدارتی امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ٹرمپ نے صدارتی مقابلے میں شرکت کا اعلان ایک تقریر میں کیا جو ایک گھنٹے سے زیادہ وقت عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ اپنی تقریر کے دوران انہوں نے اپنے دور حکومت کی کامیابیوں کو گنوایا اور امریکی عوام کو یہ مشورہ دیا کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ بائیڈن جیسے ناکام لیڈر کی تقلید کرنی ہے یا اس شخص کا ساتھ دینا ہے جو امریکا میں تبدیلی چاہتا ہے اور اس سپر پاور کو دنیا میں پھر سامنے لا کر سب کو بتانا چاہتا ہے کہ امریکی نمبرون قوم ہیں ۔

انہوں نے صدر بائیڈن کی  کارکردگی پر کڑی تنقید کی اور واضح کیا کہ بائیڈن تاریخ کے ناکام ترین صدر ہیں ۔ امریکا میں مہنگائی بڑھ رہی ہے ہر طرف مایوسی ہے ایسے میں امریکیوں کو بڑا فیصلہ لینا ہوگا۔دوسری جانب امریکی میڈیا نے ٹرمپ کی تقریر کو نمایاں کوریج دی ہے جبکہ امریکی سوشل میڈیا  میں بھی ٹرمپ ٹاپ ٹرینڈنگ میں رہے ہیں ۔

تجزیہ کاروں اور ماہرین کے مطابق ٹرمپ مقبولیت کے نئے گراف کو چھورہے ہیں ۔ آئندہ آنے والے دن بہت اہم ہیں ۔ ٹرمپ عوام کی توجہ سمیٹنے میں پھر کامیاب ہو سکتے ہیں ۔