افغان طالبان نے  میاں بیوی کے حوالے سے بھی حیران کن قانون نافذ کردیا

وقت اشاعت :13مئی2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کابل ۔ افغان طالبان نے  میاں بیوی کے حوالے سے بھی حیران کن قانون نافذ کردیا

 دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق رائٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ افغان طالبان نے مرد اور خواتین کے ایک ساتھ پارک جانے  پر پابندی لگا دی ہے ۔ یہاں تک کے میاں اور بیوی بھی  اب ایک ساتھ کسی پارک میں نہیں بیٹھ سکیں گے ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طالبان اہلکار ریاض اللہ سیرت نے کہا ہے کہ فی الحال یہ فیصلہ ہرات کے لئے ہے ۔  ہرات کے پارکس میں مردو خواتین کے ایک ہی وقت میں جانے پر  پابندی لگا دی گئی ہے ۔ چاہے میاں بیوی ہی کیوں نہ ہوں، یہ اصول لاگو ہوگا۔  خواتین سے کہا گہا  ہے کہ وہ جمعرات،جمعہ اور ہفتے کو پارکس جا سکتی ہیں اس کے علاوہ کسی بھی دن جانے کی ممانعت ہوگی ۔ پارک آنے کے بقیہ دن مردوں کے ہونگے ۔ ریسٹورنٹ  میں بھی مرد اور خاتون ایک ساتھ کھانا نہیں کھا سکیں گے ۔ جس ہوٹل  میں اس حکم نامے کی خلاف ورزی ہوئی اس ہوٹل مالک کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ مرد اور خاتون کو گرفتار کیا جا سکے گا۔ ہرات میں طالبان نے ڈرائیونگ انسٹرکٹرز کو بھی وارننگ دی گئی ہے کہ  وہ خواتین ڈرائیورزکو لائسنس نہ جاری کریں ورنہ سخت کارروائی ہوگی ۔

واضح رہے کہ افغانستان بھر میں خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر پابندی  لگا دی گئی ہے جبکہ خواتین کو عوامی مقامات پر برقعہ پہننے کا حکم بھی دیا جا چکا ہے ۔