زرداری اسامہ کی موت پربہت خوش ہوئے ،اوبامہ کی کتاب میں انکشافات

وقت اشاعت :19نومبر

 زرداری اسامہ کی موت پربہت خوش ہوئے ،اوبامہ کی کتاب میں انکشافات  سامنے آگئے ۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی نئی کتاب “اے پرامسڈ لینڈ”میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے متعلق آپریشن  پر بھی کھل کر لکھا ۔

باراک اوبامہ نے لکھا ہے کہ  سابق صدر آصف علی زرداری نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت کو خوشی کی خبرقرار دیا تھا۔ اسامہ کی ہلاکت کے بعد خیال تھا سب سے مشکل کال پاکستانی صدر کو ہوگی۔آصف زرداری فون کال پر جذباتی تھے۔

آصف زرداری نے اپنی اہلیہ بے نظیر بھٹو کا ذکر کیا جنہیں شدت پسندوں نے ہلاک کیا تھا۔ ایبٹ آباد میں کیے گئے حملے اور اس کی جامع منصوبہ بندی کے بارے میں باراک اوبامہ لکھتے ہیں کہ جب انہوں نے صدارت کا عہدہ سنبھالا تو اسامہ بن لادن کی کھوج اپنی اوّلین ترجیح بنا لیا۔ سب سے ضروری امر یہ تھا کہ منصوبے کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے۔

پاکستانی حکام تک منصوبے کی بھنک بھی نہ پڑنے دی گئی۔ اسامہ بن لادن کے خلاف امریکہ نے دو منصوبے بنائے۔جن میں سے ایک نیوی سیلز کے اہلکاروں کو پاکستان بھیجناتھا اور دوسرا قریبی فاصلے سے ڈرون حملہ کرنا۔ سابق امریکی صدر کے مطابق ان کے قریبی  رفقا میں سے اکثریت نیوی سیلز کو بھیجنے پر راضی تھی لیکن نائب صدر جو بائیڈن نیوی سیلز کو بھیجنے کے خلاف تھے۔انہوں نے صبر کا مشورہ دیاتھا۔