کیا عامر لیاقت کی موت پراسرار حالات میں ہوئی ؟ عدالت نے قبر کشائی کا حکم دے دیا

وقت اشاعت :18جون2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ کیا عامر لیاقت کی موت پراسرار حالات میں ہوئی ؟ عدالت نے قبر کشائی کا حکم دے دیا ، اہل خانہ  نے فیصلے کی مخالفت کر دی۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق کراچی کی سیشن کورٹ نے  ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبرکشائی کا بڑا حکم دیتے ہوئے پوسٹمارٹم کا حکم دے دیا۔ یہ درخواست ایک شہری نے دائر کر رکھی تھی جس میں انہوں نے عامرلیاقت کی موت کو پراسرار قراردیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ لاش کا پوسٹمارٹم  ضروری ہے ۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ہفتے کے روز استدعا منظورکرلی اور حکم جاری کیا کہ حقائق جاننے کے لئےپوسٹمارٹم ضروری ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی  کی  پولیس کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت موصول ہو گئی ۔

دوران سماعت ورثا نے پوسٹمارٹم کی مخالفت کی۔اس موقع پر  پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ جسم کا اندرونی جائزہ لئے بغیر وجہ موت کا تعین نہیں ہو سکتا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔