عاصم باجوہ کی تعیناتی کے لئےفوج نے دباؤ نہیں ڈالا،عمران خان

وقت اشاعت:28نومبر

عاصم باجوہ کی تعیناتی کے لئےفوج نے دباؤ نہیں ڈالا،عمران خان نے ایک  ایکسپریس نیوز  کو دیئے گئے انٹرویو میں فوجی دباؤ کی تردید کر دی ۔

انٹرویو میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ فوج کا ان پر کوئی پریشر نہیں ہے ۔ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی واضح تردید کر دی تھی ۔ اگر کوئی ان کے خلاف نیب جانا چاہتا ہے تو جا سکتا ہے ۔ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے اور حکومتی کنٹرول میں نہیں ۔

یہ بھی پڑھیے:BREAKING
کوروناایس اوپیزپرعمل ،وزیراعظم مثال بنیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ

انہوں نے کہا کہ  جنرل ضیا نے نوازشریف کو وزیراعلیٰ بنوایا تھا۔ اپوزیشن کی 34ترامیم کا مقصد این آر او لینا تھا۔ نواز اور زرداری نے ہی ایک دوسرے کے خلاف کیسز بنائے ۔ میری حکمت عملی ہوتی ہے اور لوگ سمجھتے ہیں میں نے یوٹرن لے لیا۔ بلاول اپنی پرچی کی وجہ سے سیاست میں آئے ۔

مشرف نے سب کو این آر او دیا ۔ عمران خان نے کہا کہ ماضی میں ملک کو نقصان پہنچایا گیا۔ دونوں بڑی جماعتوں کی باریوں کی وجہ سے حالات خراب ہوتے رہے اور مک مکا کی سیاست پروان چڑھی ۔ ہماری حکومت کے آنے سے پہلے ہے اسحاق ڈار باہر بھاگ چکے تھے۔ ان کو معلوم تھا کہ حکومت کارروائی کرے گی ۔ ہمیں کرپشن کے خلاف کارروائی کا ہی مینڈیٹ ملا ہے ۔

ان کو این آر او دے دیا جائے تو احتجاج بند ہو جائیں گے ۔ یہ لوگ چونتیس ترامیم کے ذریعے نیب ختم کرانا چاہتے تھے۔

وزیراعظم نے عاصم باجوہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں زور دے کر کہا کہ عاصم باجوہ کی تعیناتی کے لئےفوج نے دباؤ نہیں ڈالا،عمران خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے فوج کے ساتھ تعلقات بہترین ہیں۔