برف پگھل گئی؟چودھری برادران کا نواز شریف سےٹیلیفونک رابطہ

وقت اشاعت :24نومبر

برف پگھل گئی؟چودھری برادران کا نواز شریف سےٹیلیفونک رابطہ ہو گیا۔ شجاعت اور پرویز الہیٰ نے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی مرحومہ کی شخصیت کو لازوال قرار دے دیا۔

چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ کے رابطے پر سیاسی ہلچل دیکھنےمیں آرہی ہے ۔ ٹیلی فونک گفتگو میں چودھری شجاعت نے کہا آپ کی والدہ بہت شفیق خاتون تھیں ۔ ان سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی ۔انہیں ایک عظیم خاتون کے روپ میں دیکھا۔  پرویز الہیٰ نے نوازشریف کو کہا کہ  آپ کی والدہ تمام خاندان کے لئے ایک شفیق سائبان تھیں ۔  دعا ہے کہ   جنت الفردوس میں اعلیٰ  مقام پائیں ۔

اس موقع پر  چودھری برادران نے نوازشریف کی خیریت بھی دریافت کی ۔ جس پر نوازشریف نے بتایا کہ انہیں گردوں کا انفیکشن ہے ۔ڈاکٹروں کی ہدایات پر ادویہ جاری ہیں ۔ چودھری برادران  نے نوازشریف کی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جوابی طور  پر نوازشریف نے بھی شجاعت حسین سے ان کی بیماری کے حوالے سے استفسار کیا ۔ نوازشریف نے فون کرنے پر چودھری برادران کا شکریہ بھی اداکیا۔