کیابلوچستان بدل رہاہے؟

وقت اشاعت:24نومبر

کیابلوچستان بدل رہاہے؟ یہ سوال پیدا ہوا ہے بلوچستان کی پہلی خاتون  پولیس افسر کی تعیناتی سے جنہوں نے پولیس کو بطور اے ایس پی جوائن کر لیا ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق صوبہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پولیس افسر پری گل ترین کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف  پولیس لگایا گیا ہے ۔ ان کی تعیناتی کوئٹہ کینٹ میں  ہوئی ہے  ۔ 

 پری گل ترین  صوبہ کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جو اس عہدے پر  لگی ہیں ۔

فوج کی تحویل میں انسانی حقوق کےکارکن کی انوکھی داستان

 پری گل ترین کا تعلق بلوچستان کے علاقے پشین سے ہے اور وہ سی ایس ایس کا  امتحان پاس کرکے پولیس سروسز میں شامل ہوئی ہیں ۔ واضح رہے کہ پری گل ترین سی ایس ایس کرنے والی پہلی خاتون بھی ہیں ۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ترجمان کے مطابق پری گل اوپن میرٹ پر کامیاب ہو کر آئی ہیں ۔وہ خواتین ، معذور افراد یا اقلیتی کوٹے سے نہیں ہیں۔ بلوچستان کی جانب سے کسی خاتون کا پولیس سروسز کو جوائن کرنا خوش آئندہے ۔