بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، ندی نالے بھپر گئے ، کوہلو کا بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع

وقت اشاعت :18جون2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کوئٹہ ۔ بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، ندی نالے بھپر گئے ، کوہلو کا بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع   ہو گیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق پری مون سون نے بلوچستان میں تباہی مچا دی ہے ۔   ندی نالوں میں طغیانی سے صورتحال خراب ہو رہی ہے ۔  کوہلو میں موسلادھار بارش سے ندی   نالے بھپر گئے ۔ سوناری میں پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ کوہلو کابلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ۔   تیز ہواؤں سے بجلی کے پول بھی گر گئے۔سبی میں  رات بھر کی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ہے ۔  دریائے ناڑی اور تلی ندی میں نچلے درجے کا سیلاب آ گیا۔ ڈیرہ بگٹی میں بھی بارش  سے ندی نالے بھرگئے۔  سوئی شہر میں پانی جمع ہونے سےٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا   ہے ۔