العزیزیہ اورایون فیلڈریفرنس،بال کس کی کورٹ میں؟

وقت اشاعت :3دسمبر

ندیم چشتی ، سپر لیڈ، اسلام آباد۔ العزیزیہ اورایون فیلڈریفرنس،بال کس کی کورٹ میں؟ نوازشریف  العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اشتہاری قرار دے دیا گیا مگر ججز کے ریمارکس نے  کچھ اشارہ دے دیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق نوازشریف  العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اشتہاری قرار پائے ہیں ۔  اسلام آباد ہائیکورٹ میں  دوران سماعت دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر یورپ اور ایف آئی اے کے افسر کا بیان ریکارڈکرلیا گیا۔  عدالت کو بتایا گیا کہ  نواز شریف کے اشتہارات کی جاتی امرا اور ماڈل ٹاؤن لاہور میں تعمیل کرائی گئی ہے ۔

اس موقع پر  نیب استغاثہ نے نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس پر اپیلیں مسترد کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ۔۔ آئندہ سماعت پر عدالتی نظیریں پیش کریں کہ اشتہاری ملزم کی اپیل کا کیا ہونا  چاہیے۔ہم نے ارشد ملک کا کنڈکٹ بھی تو دیکھنا ہے۔عدالت نے نواز شریف کی اپیل کی آئندہ سماعت مریم نواز کی اپیل کے ساتھ مقرر کر دی۔

ہم نے ارشد ملک کاکنڈکٹ بھی تو دیکھنا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

سپر لیڈ نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں ندیم شوکت ایڈووکیٹ نے کہا کہ معز ز ججز نے قانونی تقاضے پورے کرنے ہیں۔ یہ تو یقینی ہے کہ برطانیہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے کا اطلاق نہیں ہوتا۔ اس طرح یہ واضح ہوگیا کہ نوازشریف کو واپس نہیں لایا جاسکتا مگر معزز جج کے ریمارکس قابل غور ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ عدالت نے ارشد ملک کا کنڈکٹ بھی تو دیکھنا ہے ۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نوازشریف کی اپیلیں بھی اہم ہیں ۔ نیب پراسکیوٹر کی مسلسل مخالفت کے باوجود عدالت نوازشریف کو تمام قانونی معاملات میں ایک موقع دینا چاہتی ہے ،جو کہ ملزم کا قانونی حق ہوتا ہے ۔

یہ بھی قابل غور ہے کہ نیب کی مخالفت کے باوجود نوازشریف کی اپیل کی آئندہ سماعت مریم نواز کی اپیل کے ساتھ مقرر کر دی گئی ہے ،جبکہ نیب پراسکیوٹر نے عدالت میں واضح کہا ۔۔کہ یہ دونوں الگ الگ معاملات ہیں ۔

عدالتی فیصلے پر دو ٹوک اور حتمی تجزیہ دینا تو مناسب نہیں، مگر یہ سوال ضرور اہم ہے کہ عدالت فریقین کو قانونی طور پر اپنا راستہ ہموار کرنے کی ترغیب دینا چاہتی ہے ۔جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کے برعکس اسلام آباد ہائیکورٹ پر کوئی دباؤ نہیں ۔ اس لئے بال ماضی کی طرح کسی کے کورٹ میں نہیں ۔فیصلہ آزادانہ اور شفاف ہوگا اور سرپرائز بھی آسکتا ہے