ظفراللہ جمالی نےڈاکٹرقدیرکی امریکاحوالگی سےکیوں انکارکیاتھا؟

 ندیم چشتی ،دی سپر لیڈ، اسلام آباد۔ ظفراللہ جمالی نےڈاکٹرقدیرکی امریکاحوالگی سےکیوں انکارکیاتھا؟ عمومی تاثر ہے کہ  بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ظفر اللہ جمالی اپنے نظریات اور اصولوں پر کم ہی سمجھوتہ کرتے تھے ۔

سپر لیڈ نیوز رپورٹ کے مطابق ظفراللہ خان جمالی شدید علالت  کےباعث چندروزسےہسپتال میں وینٹی لیٹرپر تھے۔ دل کی تکلیف جان لیوا ثابت ہوئی  اور  آخر کار خاندان کی مشاورت سے وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا۔  ایٹمی مواد کی بلیک مارکیٹ میں نام آنے پر ڈاکٹر عبد القدیر خان دنیا بھر کے میڈیا کی شہ سرخیوں میں آگئے تھے ۔

لیبیا کو سینٹری فیوجز دینے کے معاملے پر پاکستان کو شدید عالمی دباؤ برداشت کرنا پڑتا تھا۔ ایسے میں امریکہ نے براہ راست ڈاکٹر عبد القدیر کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا تھا۔ یہ مطالبہ مجرمانہ فعل کے بجائے سفارتی سطح پر تھا ۔ امریکا چاہتا تھا کہ قدیر خان سے ایٹمی بلیک مارکیٹ کے حوالے سے تفتیش کی جائے یا کم از کم سوالات ضرور کئے جائیں ۔

امریکا کیوں ڈاکٹر عبد القدیر کی حوالگی چاہتا تھا؟

امریکی رپورٹس کے مطابق بش انتظامیہ کو شبہ تھا کہ روس کا کسی طرح اس منظم گروہ کے سر پر ہاتھ ہے ۔ اس وقت میر ظفر اللہ خان جمالی سربراہ تھے ۔ ان کے پاس ایک سمری بھیجی گئی تھی تاکہ امریکا کو ڈاکٹر قدیر تک مشروط رسائی دے کر فوج کی ساکھ بچائی جائے اور ایٹمی راز چوری  کامعاملہ انفرادی قرار دلوایا جائےمگر ظفر اللہ  جمالی نے ان کاغذات پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر انہیں اسٹیبلشمنٹ  کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان سے آف دی ریکارڈ استعفے کے لئے دباؤ ڈالا گیا تاہم آن دی ریکارڈ ظفر اللہ جمالی نے اس معاملے پر لب کشائی نہ کی اور خاموشی سے استعفیٰ دے دیا ۔

ظفر اللہ جمالی کے سیاسی حالات

مرحوم مشرف دورمیں2002سے2004تک پاکستان کے15ویں وزیراعظم رہے۔  پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرپہلی بار رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے۔ جنرل ضیاء کے دور میں وزیرمملکت مقررکیا گیا۔ دو  بار سینیٹ کے رکن ، وزیراعلیٰ اور  نگران  وزیراعلیٰ بلوچستان بھی رہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر  کا عہدہ بھی سنبھالا۔ ان کے دور میں پاکستان ہاکی کے معاملات شفاف انداز میں آگے بڑھے ۔

یہ بھی پڑھیے : امریکی بحریہ کاطیارہ بردارجہازمشرق وسطیٰ میں کیاکرنےآیا؟

میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار افسوس سامنے آیا ہے ۔   آرمی چیف کی بھی تعزیت جبکہ  ن لیگ، پیپلز پارٹی کی قیادت ، چیئرمین سینیٹ ،وزیرخارجہ ،وزیرداخلہ،شیخ رشید ،چودھری برادران سمیت دیگر سیاستدانوں  نے اظہار افسوس کیا ہے ۔