چینی وزیردفاع جی ایچ کیوکیاکررہےہیں؟

وقت اشاعت :1دسمبر

دی سپر لیڈ، اسلام آباد۔ چینی وزیردفاع جی ایچ کیوکیاکررہےہیں؟ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق چین کے اہم وزیر سی پیک اور سرحدوں پر کشیدگی کے حوالے سےمشاورت کرنے آئے ہیں ۔

چین کے وزیر دفاع کی آرمی چیف سےجی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران گفتگو آرمی چیف  نے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے ۔ ہر معاملے میں پاکستان کی غیر مشروط حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ہرمعاملے میں ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں ۔مستقبل کے چیلنجز کا مل کر سامنا کریں  گے ۔

چینی وزیر نے سی پیک کے منصوبوں کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔دونوں افواج کے مابین تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یاداشت  پر دستخط  ہوئے ۔ چینی وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر حاضری  بھی دی ۔

یہ بھی پڑھیے : امریکی بحریہ کاطیارہ بردارجہازمشرق وسطیٰ میں کیاکرنےآیا؟

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی سرحدی کشیدگی میں حالیہ دنوں میں پھر اضافہ ہوگیا ہے ۔ سفارتی سطح پر بھی پاکستان اور بھارت   ایک دوسرے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے تناؤ بڑھ رہا ہے ۔ ایسے میں یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ چین سی پیک کے تحفظ کے لئے اپنے مفادات مقدم رکھتا ہے اس لئے چینی وزیردفاع پاکستانی عسکری حکام سے رابطے میں ہیں ۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا بھی وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کو خصوصی کوریج دیتے ہوئے مختلف زاویے دینے کی کوشش کر رہا ہے ۔ دی ہندو نے اپنی لیڈ سٹوری میں لکھا کہ چینی وزیردفاع جی ایچ کیوکیاکررہےہیں؟