آصفہ کی سیاست میں انٹری کتنی کامیاب؟

وقت اشاعت:1دسمبر

قاسم چوہان، سپر لیڈ ، کراچی ۔ آصفہ کی سیاست میں انٹری کتنی کامیاب؟ ملتان  جلسے سے پہلے خطاب  میں آصفہ بھٹو نے سیدھا عمران خان کو ہدف تنقید بنایا ۔ انہیں گھر جانے کا مشورہ دے دیا۔

بینظیر بھٹو کی صاحبزادی  آصفہ کو سیاسی طور پر لانچ کر دیا گیا۔ ملتان جلسے  سے بڑی انٹری ہوئی ۔ سٹیج پر والدہ کی یاد تازہ کر دی ۔ ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتی رہیں ۔ جئے بھٹو کے نعرے بھی لگوا  دیئے ۔

اپنی پہلی تقریر میں آصفہ نے کہا کہ  سلیکٹڈ کو گھر جانا ہوگا۔ملتان کے عوام فیصلہ سنا چکے ہیں ۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو لگتا ہے  گرفتاریوں سے ہم ڈر جائیں گے ۔۔ ایسا نہیں ہوگا۔کارکنوں کو گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ۔

 سلیکٹڈ کے ظلم کے باوجود عوام  کا سمندرملتان  میں دیکھا گیا ۔ کارکنوں نے اپنی جدوجہد میں  قربانیاں دیں ۔ان قربانیوں کی ہمیشہ قدر ہے ۔ آصفہ نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کا مشن کبھی ادھورا نہیں چھوڑ سکتے ۔ انہی کےایجنڈے پر چلتے ہوئے حقیقی جمہوریت کے لئے جدوجہد تیز کریں گے۔

آصفہ فی الحال بینظیر کی جانشین نہیں ۔۔۔

اس حوالے سے گفتگو میں تجزیہ کار خالد چودھری نےکہا کہ  آصفہ کی سیاست میں انٹری کامیاب ہے ۔ کارکنوں کاجوش و خروش دیدنی تھا۔ اگر منصفانہ طور پر دیکھا جائے تو ملتان کے عوام نے پارٹی قیادت کی لاج رکھ لی ہے ۔ بلاول کے کورونا میں مبتلا ہونے اور حکومتی موقف کے بعد ایک وقت میں لگ رہا تھا کہ ملتا ن جلسہ ناکام ہوگا۔ یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں پر مقدمات اور  بڑے بیٹے کی نظر بندی  کے بعد بھی کارکن مایوس نہیں ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے

یہ بھی پڑھیے :میرے جیالوں کو کچھ ہوا تو ملک گیر احتجاج ہوگا، بلاول

انہوں نے کہا کہ ریلی  میں آصفہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے جیالے بے تاب نظر آئے ۔ ایسے میں کہہ سکتےہیں کہ نوجوان آصفہ کچھ عرصہ بعد اچھی سیاسی کھلاڑی بن سکتی ہیں ۔ آصفہ کی سیاست میں انٹری کتنی کامیاب؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصفہ کو فی الوقت بینظیر کی سیاسی جانشین کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا۔ ابھی بہت وقت پڑا ہے ۔  پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو ہی سیاسی میدان میں آگے ہیں ۔

One thought on “آصفہ کی سیاست میں انٹری کتنی کامیاب؟

Comments are closed.