سب جانتےہیں اسرائیل کوتسلیم کرنےکی تحریک کےپیچھےکون ہے،مریم

وقت اشاعت :1دسمبر

سب جانتےہیں اسرائیل کوتسلیم کرنےکی تحریک کےپیچھےکون ہے،مریم نواز نے پی ڈی ایم کے جلسے میں ایک مرتبہ پھرجارحانہ انداز اپنایا ۔ عاصم باجوہ کی کمائی پر پھر سوالات اٹھا دیئے ۔

ملتان جلسے سے خطاب میں  مریم نواز نے کہا کہ  اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں ۔ بتایا جائے اس کے پیچھے کون ہے ؟ آخر کیسے یہ تحریک اچانک شروع ہو گئی ۔ کووڈ 19سے پہلے کووڈ 18کو گھر بھیجنا ہوگا۔سب سے بڑے وائرس کا نام عمران خان ہے ۔ بزدل حکومت کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے ۔

عوام اب عمران خان کا لاک ڈاؤن کرنے والی ہے ۔ اناڑی ڈرائیور پاکستان کو چلا رہاہے ۔کیا کورونا صرف پی ڈی ایم کے جلسوں میں آتا ہے ؟ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے جلسوں کو کچھ نہیں کہتا ؟ سلیکٹڈ کے تمام وعدے جھوٹے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :میرے جیالوں کو کچھ ہوا تو ملک گیر احتجاج ہوگا، بلاول

جنوبی پنجاب صوبے کا جھانسا پورے پاکستان نے دیکھ لیا۔  ملتان میں میٹرو  کو دھکا نہیں لگانا پڑتا۔ دعا ہے  خیبر والوں کو پی ٹی آئی سے نجات مل جائے ۔  مشرف کو راتو ں رات بھگا دیا گیا۔ کسی میں ہمت نہیں مشرف کو واپس لانے کی ۔حکومتی ٹولہ آٹا چینی چور ہے ۔

یہ لوگ فارن فنڈنگ کیس میں چھ سال سے مفرور ہیں ۔ ہمارا المیہ ہے کہ ہمیں دشمن ملا بھی تو۔۔ کم ظرف ملا ۔انہوں نے اس موقع پر پھر عاصم سلیم باجوہ کی کمائی پر سوال اٹھایااور کہا کہ کسی میں ہمت نہیں کہ معمولی نوکری سے اربوں کے اثاثے کیسے بن گئے ؟