کالعدم ٹی ایل پی نے لاہور میں دھرنا ختم کردیا

سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ کالعدم ٹی  ایل پی نے لاہور میں دھرنا ختم کردیا۔ کالعدم جماعت کے شوریٰ ارکان کے مطابق حکومت سے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کا معاہدہ ہو ا تھا۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق مذاکرات کے تین ادوار کے بعد ٹی ایل پی کی مرکزی شوریٰ رام ہوگئی ۔ حکومت نے دھرنا ختم کرنے پر قائل کرلیا۔ مذاکراتی کمیٹی میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری حکومت کی طرف سے شامل ہوئے جبکہ عسکری حکام  اور ایک حساس ایجنسی کےاہلکار بھی شامل ہوئے ۔

وفد نے ٹی ایل پی کو دھرنا ختم کرنےکی صورت میں کارکنوں کو رہا  کرنے کی پیشکش کی جبکہ حکومتی وفد نے قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد منگل کی شام قومی اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں قرار داد پیش کر دی گئی ۔ کامیاب مذاکرات کے بعد کالعدم جماعت کی مجلس شوریٰ نے اپنے کارکنوں کے نام پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ   حکومت نے قرارداد پیش کر دی ہے ۔ کارکنوں سے گزارش ہے راستے کھول دیں ۔  سڑکوں پر رکاوٹوں کو بھی ہٹا دیا جائے ۔ رات گئے تمام مقامات کلیئر کر دیئے گئے ۔

superlead