باباگرونانک کاجنم دن،سکھ یاتریوں کے فنڈزمیں گھپلوں کاانکشاف

وقت اشاعت :30منٹ قبل

دی سپر لیڈ،پشاور۔ باباگرونانک کاجنم دن،سکھ یاتریوں کے فنڈزمیں گھپلوں کاانکشاف سامنے آیا ہے ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے  ضرورت مند   سکھ یاتریوں کو یاترا کروانے کے لئے فنڈز جاری کئے  تھے تاکہ وہ باآسانی سفر کر سکیں۔

ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی  بابا گورونانک کے 551ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں  ۔ تقریبات میں شرکت کے لئے  پشاور انتظامیہ نے ضرور ت مند مقامی سکھوں کو  پہنچانے کے لئے خصوصی انتظام کر رکھا تھا۔ پشاور کے ایم پی اے  ملک واجد کی جانب سے بابا گرو نانک کے جنم دن کو منانے کے لئے   سفری اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے  فنڈز جاری کئے گئے ۔ اس رقم سے صرف ضرورت مندوں کو ہی یاترا پر لے جایا جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق گاڑی کے مالک پد مندر نے مبینہ طور پر اپنے خاندان کو نوازا اور زیارت میں سکھ ضرورت مندوں کو نظر انداز کر دیا۔ گاڑی کے مالک نے پشاور کی سکھ صحافی منمیت کور پر بھی اثر رسوخ  سے کام لیتے ہوئے مداخلت کا الزام لگایا۔

اس حوالے سپر لیڈ نیوز نے منمیت کور سے موقف لیا تو انہوں نے کہا کہ گاڑی کے مالک نے دانستہ طور پر حقیقی ضرورت مندوں کو اس سروس سے محروم  رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک واجد کی جانب سے یاتریوں کو سہولت دے کر احسن اقدام کیا گیا۔ جس کے لئے سکھ برادری ان کی مشکور ہے ۔ لیکن فنڈز میں خردبرد افسوسناک  ہے ۔ منمیت کور نےمزید  کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق بعض افراد سے یاترا کےلئے فی کس چار ہزار روپے بھی وصول کئے گئے  جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فنڈز کی کرپشن ہوئی