طالبان کو ٹھکانے لگانے والی دوشیزہ کی مشکلات بڑھ گئیں

رپورٹ : قاسم یوسفزئی ، پشاور

طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے والی افغان دوشیزہ   شہریت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔ لیکن اس کی مشکلا ت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ جس کے بعد حکومت نے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان لڑکی کے گھر پر طالبان جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا تھا۔  دہشت گردوں نے پہلے لڑکی کے باپ کو گھر سے باہر نکال کر گولیاں مار دیں ۔بچانے کےلئے آنے والی  ماں بھی گولیوں سے بھون ڈالی گئی ۔

صوبہ غور سے تعلق رکھنے والا یہ بدقسمت گھرانا  دیکھتے ہی دیکھتے  ماتم کدہ بن گیا۔ لیکن حیرت انگیز موڑ تب آیا جب قمر گل نامی لڑکی نے اے کی 47گن سے طالبان پر فائرنگ کر دی ۔ 

بہادر لڑکی نے گھر کی دہلیز پر  خون کی ہولی کھیلنے والے طالبان سے موقع پر ہی بدلہ لے لیا ۔  افغان میڈیا نے اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا ۔

عینی شاہدین نے کیا دیکھا ؟

عینی شاہدین کے حوالے سے  بتایا کہ قمر گل نے گھر کے اندر سے چیختے ہوئے گولیاں چلائیں  ۔گھر کے باہریوں اس کے والدین اور تین دہشت گردوں  کی لاشیں پائی گئیں ۔

مقامی پولیس کے سربراہ حبیب الرحمان نے بتایا کہ  دہشت گرد قمر گل کے باپ کو تلاش کرتے آن پہنچے تھے ۔ لڑکی کا باپ حکومتی حمایتی اور طالبان کے خلاف سرگرم تھا۔

اس سے پہلے بھی ایسے ہی واقعات گاؤں میں رونما ہو چکے تھے۔ جب طالبان نے  حکومتی حمایت پر  کئی افراد کو قتل کیا ۔ واقعے کے بعد طالبان نےد وبارہ گاؤں پر حملہ کر کے  قمر گل کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم گھر کےباہر پولیس پہلے ہی تعینات کردی گئی تھی۔

یوں طالبان کا دوسرا حملہ ناکام گیا۔ صوبے کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ  قمر گل اور اس کے چھوٹے بھائی کو  محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

قمر گل کی جان کو خطرہ

قمر گل  کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق قمر گل کی فائرنگ  کے بعد گاؤں کے بعض افراد نے طالبان کو مخبری کی جس کےبعد دوبارہ حملہ ہوا۔

اس دوران اطلاعات ایسی بھی آئی ہیں کہ قمر گل   کو حراساں کرنے کی کوشش کی گئی ۔

اس کا پس منظر یہ ہے کہ قمر گل کی ایک سوشل میڈیا پر تصویر بھی وائرل ہوئی ہے جس میں اسے روسی ساختہ کلاشنکوف کے ساتھ  بیٹھے دیکھا گیا ہے ۔

افغان معاشرہ قمر گل پر تقسیم

افغانستان   میں خواتین کے حقوق کا ہمیشہ سے ہی مسئلہ درپیش رہاہے ۔ معاشرے میں خواتین سے ناروا سلوک معمول کی بات ہے ۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر بعض حلقے  قمر گل پر کھل کر تنقید کر رہے ہیں ۔

بعض اسے پردے پر لیکچر دیتے نظر آرہےہیں اور کچھ ایسے بھی نظر آئے جو  اسلحے کےساتھ تصویر کو غیر اخلاقی اور مذہبی  تعلیمات کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں ۔ 

یہ خبر بھی پڑھیئے: گجرات میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

دوسری جانب افغان سوشل میڈیا پر کئی حلقے  اسے بہادر لڑکی کا خطاب دے رہے ہیں ۔  جان کو خطرے کے  پیش نظر  قمر گل  کی موجودہ لوکیشن کا کسی کو معلوم نہیں  لیکن یہ بات طے ہے کہ قمر گل کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔