لاہور ڈیفنس کے علاقے میں چینی خاتون سے زیادتی کی کوشش ، ملزم گرفتار

وقت اشاعت :12نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ۔ لاہور  ڈیفنس کے علاقے میں چینی خاتون سے  زیادتی کی کوشش ، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق لاہور میں ایک اور زیادتی کا کیس سامنے آگیا۔ ڈیفنس سی کے علاقے میں رہائش پذیر چینی خاتون سے اسی  مکان  میں رہائش پذیر ایک کرائے دار نے جنسی زیادتی کی کوشش کی ۔ ملزم  حافظ اویس نامی نوجوان نے خاتون کو گھر میں اکیلا پا کر گھناؤنے فعل کی کوشش کی  مگر  اسے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کے مطابق حافظ اویس اسی گھر میں کچھ ماہ سے رہائش پذیر تھا اور  سیمنٹ کی فیکٹری میں  نوکری کرتا ہے ۔ خاتون کے شور مچانے پر محلے دار جمع ہو گئے اور اس دوران پولیس کو اطلاع کی گئی جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔ خاتون  کا کہنا ہے کہ وہ بہت ذہنی دباؤ میں ہے اسے تحفظ دیا جائے ۔