عورت کے سر میں کیل کیا جنات نے ہی ٹھونکا تھا ؟ پشاور میں انوکھے واقعے کا ڈراپ سین

وقت اشاعت :16فروری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، پشاور۔ عورت کے سر میں کیل کیا جنات نے ہی ٹھونکا تھا ؟ پشاور میں انوکھے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پشاور میں عورت کے سر میں کیل پیوست ہونے کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے مطابق عورت کی غفلت سے ہی سر میں کیل گھسا جسے خاتون اور اس کے شوہر نے جنات کی کارروائی قرار دے دیا۔ واقعے کی میڈیکل رپورٹ نے تمام ابہام دور کردیئے ۔ رپورٹ کے مطابق خاتون ڈپریشن کی مریض ہے اور تین سال سے خواب اور سکون آور ادویہ لے رہی ہے ۔

خاتون کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ماہرنفسیات نے تفصیلی معائنہ کیا اور رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی ۔ بازگلہ نامی خاتون اینگزائٹی میں رہتی ہے ۔ خاتون کو لوموڈ، توانائی ، نیند کی کمی اور زندگی میں عدم دلچسپی کی کیفیات کا سامنا ہے ۔ اس سے پہلے خاتون اور اس کے شوہر کے بیانات نے پولیس کو بھی چکرا کر رکھا دیا تھا جبکہ اس واقعے کو پاکستانی میڈیا  میں بھی خاصی کوریج ملی ۔ بازگلہ ایک ہفتے قبل ہسپتال لائی گئی تھی۔ اس کے ماتھے کے قریب ایک لوہے کا کیل پایا گیا ۔

ڈاکٹرو ں نے وجوہات پوچھیں تو اہل خانہ نے اسے جنات کی کارروائی قرار دیا تھاتاہم میڈیکل رپورٹ  کے مطابق خاتون کی نفسیاتی بیماری عیاں ہو گئی اور یہ بھی ثابت ہو گیا کہ کام کے دوران چکر آنے  سے زمین پر گرنے کی وجہ سے کیل سر میں دھنس گیا جس کے بعد خاتو ن بے ہوش ہوگئی اور اسے کچھ یاد نہ رہا۔