شہباز گل ہشاش بشاش، سانس میں کوئی تکلیف نہیں ، حکومت نے پمز کی تازہ ترین ویڈیو جاری کر دی

وقت اشاعت :20اگست2022

 دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ شہباز گل ہشاش بشاش، سانس میں کوئی تکلیف نہیں ، حکومت نے پمز کی تازہ ترین ویڈیو جاری کر دی

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنی پریس کانفرنس میں پمز ہسپتال کےوارڈ کی تازہ ترین ویڈیو چلا دی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل ہشاش بشاش ہیں ۔ کتاب پڑھ رہے ہیں جبکہ پولیس اہلکار سے بھی باتیں کر رہے ہیں ۔ نئی ویڈیو نے شہباز گل کی نازک حالت بے نقاب کر دی۔ یہ کہنا تھا وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا جنہوں نے حقائق سامنے رکھ دیئے اور شہباز گل کی خراب حالت کی تردید کر دی ۔

انہوں نے کہا کہ جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر چلائی جارہی ہیں وہ فیک ہیں ۔ تشدد کی ویڈیو ایک اور ملزم کی ہیں جنہیں شہباز گل ظاہر کیا جارہا ہے ۔ یہ سب پی ٹی آئی کی منظم پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہے ۔ سوال یہ ہے کہ اب شہباز گل کا ماسک کہاں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو تازہ ترین ہے ۔ اس سے پی ٹی آئی کا پراپیگنڈا پوری طرح بے نقاب ہو رہا ہے ۔ شہباز گل پر کسی نے کوئی تشدد نہیں کیا۔