لندن میں نوازشریف کےگھرکےباہراحتجاج کرنےوالےکون تھے؟

سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لندن ۔ لندن میں نوازشریف کےگھرکےباہراحتجاج کرنےوالےکون تھے؟ن لیگ لندن کے رہنماؤں کے مطا بق احتجاج تحریک انصاف  کے کارکنوں نے کیا۔ گھر کے باہر پوسٹر بھی لگا دیئے گئے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پارک لین ایون فیلڈ  میں نوازشریف کے گھر کے باہر رات کے تقریبا آٹھ بجے ایک ہجوم اکھٹا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین  میں سے بیشتر نے چہرے ڈھانپ رکھے تھے ۔ مظاہرین نے نوازشریف کے خلاف نعرے لگائے اور ان کے گھر کی دیوار پر پوسٹر لگا دیئے ۔ ان پوسٹروں میں نوازشریف کی جانب سے حالیہ اے پی سی  سے تقریر کے خلاف نعرے درج تھے ۔احتجاج کےوقت نوازشریف بھی گھر کےا ندر ہی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیئے: نوازشریف نے اپنی جماعت کی عسکری حکام سے ملاقاتوں کا اعتراف کرلیا؟

ن لیگ لندن کے رہنماؤں نے اس واقعے کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی غنڈہ گردی قرار دیا ہے ۔ رہنماؤں کے مطابق جان بوجھ کر گھر کے باہر جمع ہو کرہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ۔ نوازشریف کےخاندانی ذرائع کے مطابق   پولیس کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ لندن میں عام شہریوں کے احتجاج اور چھے سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہے ۔ کورونا کی وجہ سے کہیں بھی کوئی اجتماع  نہیں ہو سکتا۔