انسداد دہشت گردی عدالت نےسری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا قتل کیس کا فیصلہ  سنا دیا

وقت اشاعت :19اپریل2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ انسداد دہشت گردی عدالت نےسری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا قتل کیس کا فیصلہ  سنا دیا ۔

 دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق قتل کیس میں 6 مجرموں کو 2 بار  سزائے موت سنائی گئی  ہے ۔ سزائے موت پانے والے مجرموں میں تیمور، عبدالرحمان، محمد ارشد، علی حسین، ابوطلحہ اور محمد حمیر شامل ہیں۔ اسی طرح 9 مجرموں کو عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ ان  میں روحیل امجد، محمد شعیب، احتشام، عمران ریاض، ساجد امین،  ضیغم مہدی، علی حمزہ، لقمان حیدر اورعبدالصبور شامل ہیں۔یہ تمام افراد فیکٹری ملازم تھے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 72 مجرمان کو  2 ،2 سال قید کی سزا  بھی سنائی ہے ۔ اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو لاش کی بے حرمتی کرتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے ۔ عدالت نے ایک مجرم علی اصغر کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہےجس نے فیکٹری کی چھت پر ہجوم کو اکسایا اور خود بھی سری لنکن شہری پر حملہ کیا۔

کیس میں ایک ملزم بلال کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا ہے ۔ گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت نےکیس کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مکمل کیا ہے ۔

واضح رہے کہ ان تمام  مجرموں کو فوٹیجز کی مدد سے نشاندہی کے بعد حراست میں لیا گیا تھا ۔ ان میں زیادہ تر مجرموں نے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔