اورنج ٹرین چل پڑی،جج صاحب آپ کوبھی مبارک ہو

2گھنٹےقبل

اورنج ٹرین چل پڑی،جج صاحب آپ کوبھی مبارک ہو ، شہباز شریف نے عدالت میں انوکھی مبارکباد دے کر سب کو قہقہوں پرمجبور کر دیا۔ کیس کی سماعت کےد وران نیب کے ناروا سلوک کی بھی شکایت لگا دی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے  شہباز شریف اور ان کی فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔جیل حکام نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیش کیا۔دوران سماعت شہباز شریف نے جج جواد الحسن کواورنج لائن ٹرین چلنے پرمبارکباد دی ۔ کہا کہ اورنج لائن کو چار سال تاخیر کا شکار کیا گیا۔

جج جواد الحسن نےکہا کہ وہ آج ڈیڑھ گھنٹےمیں عدالت پہنچے ہیں۔ جس پر شہباز شریف نے مشورہ دیا کہ اگر آپ اورنج لائن ٹرین پر آئیں گے تو جلدی پہنچ جائیں گے۔اس جملے سے کمرہ عدالت  میں موجود تمام افراد محضوظ ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے

یہ بھی پڑھیے:حکومت کو بڑا دھچکا ، جسٹس قاضی فائز کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار

سماعت کے دوران شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر کہا ۔۔ نیب والےعمران خان کی ایما پر جلد از جلد سزا دلوانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  پہلے زمین پر سلایا گیا۔   بیڈ نہیں دیا ، چارپائی پر سوتا ہوں ۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف کو جیل میں ہارڈ بیڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نےعدالت کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملنے والی سہولیات سے  بھی آگاہ کیا۔