اپوزیشن کابائیکاٹ،اہم قانون سازی پھررک گئی

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ اپوزیشن کابائیکاٹ،اہم قانون سازی پھررک گئی ۔ بائیکاٹ کے بعد حکومتی انتخابی اصلاحات  پر اجلاس ملتوی  کردیا گیا ۔ اپوزیشن نے پھر حکومت پرکڑی تنقید کی ۔ شہبازشریف نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی گلگت کے انتخابی امور میں مداخلت نہیں کرسکتے ۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی نے کرنا تھی ۔گلگت بلتستان الیکشن پر اصلاحات اور قانون سازی کے لئے پارلیمانی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔ ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا اور اے پی سی  کے فیصلے پر عمل کیا جس کی رو سے اپوزیشن نے قانون سازی پر عدم تعاون کا اعلان کیا تھا۔

شہباز شریف نے اس حوالے سے کہا کہ سپیکرقومی اسمبلی کوگلگت بلتستان کےانتخابی امور میں مداخلت کااختیار ہی نہیں۔گلگت بلتستان کا معاملہ حساس ہے اور کشمیر کاز سے جڑا ہے ۔ اسے سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے ۔ شہبازشریف نے کہا کہ اے پی سی کے فیصلوں پر مکمل عمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیئے:شیخ رشیدقومی سلامتی کےمعاملات متنازع نہ بنائیں،بلاول

دوسری جانب سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے قبل ازانتخابات ہی دھاندلی شروع کردی۔انہوں نے جوڈیشل حکام کو بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات کرنےکامطالبہ بھی کیا۔ پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاکہ سپیکر کا گلگت بلتستان انتخابات کے معاملے پر اجلاس بلانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ کسی کو عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔