کیلیفورنیاکےجنگلات کی آگ پرقابوکےتمام حربےناکام

  کیلیفورنیاکےجنگلات کی آگ پرقابوکےتمام حربےناکام  ہو گئے ہیں ۔ آگ  نے قریبی علاقوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔ حکام بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی آگ پوری طرح بجھی نہ تھی کہ ۔۔ایک اور مقام پر نئی آگ بھڑک اٹھی جس کی شدت میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں ہیں لیکن کوئی کامیابی نہیں مل رہی ۔ ریسکیو سروس نے اپنے تمام ہیلی کاپٹر بھی آگ پر قابو پانے کےلئے اڑا دیئے ہیں۔ لیکن آسمان سے پانی اور کیمیکل پھینکنے کے باوجود کئی ہزار ہیکٹر پر محیط رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:امریکامیں ایک ماہ میں تیسراسمندری طوفان آگیا

حکام کے مطابق آگ تیزی سے قریبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لےرہی ہے۔ جس کے سبب متعدد علاقوں کو خالی کروانے کے بھی احکامات جاری کردیے گئےہیں۔

آج صبح لگنے والی اس آگ کو حکام کی جانب سے گلاس فائر کا نام دیاگیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم اور گرم ہواؤں کی وجہ سے مزید مقامات پر بھی آگ بھڑکنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ کیلیفورنیاکےجنگلات کی آگ پرقابوکےتمام حربےناکام ہونے کےبعد دیگر قریبی شہروں میں بھی ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور ہو رہا ہے۔