شیخ رشیدقومی سلامتی کےمعاملات متنازع نہ بنائیں،بلاول

دی سپر لیڈ ، کراچی ۔ شیخ رشیدقومی سلامتی کےمعاملات متنازع نہ بنائیں،بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں عسکری قیادت سے ملاقات کے حوالے سے وزیر ریلوے  کو معاملہ الجھانے پروارننگ دےدی ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ شیخ رشید کو  قومی سلامتی کے معاملات متنازع نہیں بنانے دیں گے ۔جنہوں نے اس میٹنگ میں ایک لفظ نہیں بولا وہ باہر آکر باتیں کررہے ہیں ۔آئندہ  ہر اس اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے جہاں شیخ رشید ہوں ۔

یہ بھی پڑھیئے:جنرل باجوہ سے پرانی دوستی ہے ملتے رہتے ہیں ، محمد زبیر

گلگت الیکشن پر بلائی گئی میٹنگ میں  کسی آئینی ترمیم پر زیادہ بات نہیں ہوئی ۔آرمی چیف  کی خواہش ہے گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن ہوں ۔بلاول نے کہا کہ اس اجلاس میں انہوں نے گلگت بلتستان کا نمائندہ شامل نہ کرنے پر آواز اٹھائی اور واضح کیا کہ مقامی افراد کو خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔قومی سلامتی  پر اجلاس وزیراعظم کے بغیر ہواجس پر سوالات ہیں ۔ شیخ رشیدقومی سلامتی کےمعاملات متنازع نہ بنائیں،بلاول نے اس موقع پر پھر عمران خان کو نا اہل قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کسی معاملے کو سنبھال ہی نہیں سکتے ۔ عمران نے ہر موقع پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کوئی کام ٹھیک طریقے سے کرنا نہیں جانتے۔