یونان کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 300 فائر فائٹرزطلب

دی سپر  لیڈ ڈاٹ کام ، ایتھنز۔ یونان کے جنگلات میں  خوفناک آگ بھڑک اٹھی 300 فائر فائٹرزطلب  کر لئے گئے ۔ ہیلی کاپٹر بھی استعمال ہوئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے طیاروں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سےپانی ڈالا جارہاہے ۔اب تک متعدد مکانات آگ کی لپیٹ میں آکرراکھ ہوچکے ہیں ۔۔  جانی نقصان سے بچنے کیلئےقریبی دیہات خالی کروالیے گئے ہیں۔فصلوں  کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔ آگ  کے دھویں سے15افراد متاثر ہوچکے ہیں جنہیں سانس خراب ہونے کے سبب اسپتال بھی جانا پڑا ہے۔۔ حکام نے آگ کے سبب گرمی کی لہر میں اضافے کا امکان ظاہرکرتے ہوئے آئندہ ہفتے درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے۔