سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے لیے امریکی دوستوں کے ساتھ کام کر رہےہیں، اسرائیلی وزیر خارجہ

وقت اشاعت :31مئی2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے لیے امریکی دوستوں کے ساتھ کام کر رہےہیں، اسرائیلی وزیر خارجہ  نے بڑا انکشاف کر دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے سعودی عرب سے بیک ڈور رابطوں کی تصدیق کی ہے ۔ ایک بیان  میں انہوں نے کہا کہ  سعودیہ سے تعلقات معمول پر لانے کے لئے امریکی دوستوں کےساتھ مل کر کام کررہےہیں ۔ یہ تعلقات  درست سمت  میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا عمل طویل ہوگا۔ دیگر خلیجی ریاستوں کے ساتھ جس طرح راتوں رات معاہدے ہوئے ایسا نہیں ہوگا۔

تعلقات میں خلیجی ملک اورمصر کا اہم کردار ہوگا۔ وقت آنے پر سب واضح ہو جائے گا۔ دوسری جانب سعودی حکام کی جانب سے ان روابط کی تردید نہیں کی گئی ۔ واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستانی وفد کے اسرائیل پہنچنے کی خبروں کی بھی تصدیق ہوئی ہے تاہم حکومت پاکستان نے سرکاری سطح پر ایسے کسی رابطے کی تردید کی ہے۔ پاکستانی وفد میں شامل پی ٹی وی کے اینکر احمد قریشی کو برطرف کر دیا گیا ہے ۔