پاکستان میں شادی کی ان ڈور تقریبات پر پابندی ہٹا لی گئی ، ویکسین ضروری قرار

وقت اشاعت :29جون2021

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ پاکستان میں شادی کی ان ڈور تقریبات پر پابندی ہٹا لی گئی ، ویکسین ضروری قرار ، آؤٹ ڈور تقریب میں مہمانوں کی تعداد400تک ہوسکے گی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق این سی او سی کے نئے فیصلے سامنے آگئے۔ پابندیوں میں نرمی کردی گئی ۔ شادیوں کی ان ڈور تقریبات کی اجازت دے دی گئی تاہم ویکسین لگوانا ضروری ہوگا۔ اسی طرح رات ایک بجے تک سینما کھولنے کی اجازت بھی مل گئی ۔

این سی او سی کے مطابق فلم دیکھنے کے لئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔ کاروباری مراکز رات دس بجے تک کھولے جا سکیں گے ۔ ہوٹلوں میں باہر بیٹھ کر کھانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی ۔ ان ڈور ڈائننگ کے لئے پچاس فیصد نشستوں کی شرط برقرار رہے گی ۔ اسد عمر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ  ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کالائحہ عمل بنایا جائے گا۔کورونا ابھی ختم نہیں ہوا شہریوں کو ہر صورت احتیاط کرنا ہوگی تاکہ کورونا کو مکمل شکست دی جا سکے۔ پاکستان میں شادی کی ان ڈور تقریبات پر پابندی ہٹا لی گئی ، ویکسین ضروری قرار دیئے جانے کے بعد حکومت نے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس چیک کرنے کا طریقہ وضع نہیں کیا جس سے یہ امکان ہے کہ شادیوں میں ویکسی نیشن کی شرط پر عمل نہیں ہوگا۔