مجھے نا اہل کر کے نواز شریف کو واپس لانے کی سازش ہو رہی ہے ، عمران خان

وقت اشاعت :14اگست2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، لاہور۔ مجھے نا اہل کر کے نواز شریف کو واپس لانے کی سازش ہو رہی ہے ، عمران خان کا لاہور جلسے سے خطاب، حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق لاہور کے ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ  امپورٹڈ حکومت کو فارغ کرنے اور  الیکشن ہونےتک جدوجہد جاری رہےگی۔میرے خلاف کیسز بنانے کا پلان بنایا گیا ہے ۔ یہ لوگ نوازشریف کو واپس لانے کی تیاری میں ہیں ۔ یہی ایک سب سے بڑی سازش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت گرانے والے اب ایک اور سازش کر رہے ہیں۔ سازش کرنے والے کان کھول کر سن لیں ،کوئی ڈیل نہیں ہوگی ۔الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے ان سب کی پوری مدد کی ہے ۔ کبھی ضمنی انتخابات میں قوم ایسے نہیں نکلی۔ ثابت ہوچکا ہے کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ۔ ان کو بری طرح شکست ہوچکی ہے ۔ ہمارے پر امن احتجاج میں شریک لوگوں پر تشددکیاگیا۔ ان لوگوں نے شہباز گل پر بھی تشدد کیا۔ شہباز گل کےڈرائیورکی بیوی کو گھر سے اٹھا لیا۔جو مرضی کرلو اب قوم کو نہیں روکا جا سکتا۔ لوگوں کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میرا دل کہہ رہا ہے اگلی 14 اگست تک ہم حقیقی آزادی لے چکے ہوں گے۔