میانوالی یونیورسٹی میں وائس چانسلرنےبطورسزا خاکروب کی ناک سےزمین پرلکیریں نکلوا دیں

وقت اشاعت :4دسمبر2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، میانوالی ۔ میانوالی یونیورسٹی میں  وائس چانسلر نے بطور سزا  خاکروب کی ناک سے زمین پر لکیریں نکلوا دیں

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق میانوالی یونیورسٹی  میں انسانیت سوزواقعہ پیش آیا ہے ۔ وائس چانسلر کی صفائی کرنے والے ملازم سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔وائس چانسلر  نے ٹھیک صفائی نہ کرنے پرطلبہ کے سامنے ملازم کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا۔ وائس چانسلر نے ملازم کو سب کے سامنے غصے سے بلایا اور اسے کہا کہ زمین پر بیٹھ کر ناک سے لکیریں لگائے ۔ یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیدار نے اس انسانیت سوز سلوک کے بعد وہیں کھڑے کھڑے ملازم کو تذلیل کے بعد نوکری سےنکالنے کا حکم بھی دے دیا۔ یونیورسٹی کے بعض طلبہ نے ہی اس واقعے کی فوری ویڈیو بنا لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گی ۔ واقعے کے بعد وائس چانسلر کے کارروائی کے ڈر سے معذرت کرتے ہوئے ملازم کو واپس بلا لیا ۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے اس واقعے کا  نوٹس لے لیا ۔