چین میں خشک سالی کے باعث 66 دریا سوکھ گئے، معیشت کو 400 ملین ڈالر کا دھچکا

وقت اشاعت :20اگست 2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، بیجنگ ،  چین میں خشک سالی کے باعث 66 دریا سوکھ گئے، معیشت کو 400 ملین ڈالر کا دھچکالگ گیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق چین میں بدترین خشک سالی نےچین  میں شہریوں اور حکومت کو بھی پریشان کر دیا ہے ۔ سیچوان سے شنگھائی تک کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کےبعد پہلا یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبے جیناگ شی میں پویانگ جھیل سکڑ گئی ہے ۔مغربی چین کی 34 کاؤنٹیز میں 66 دریا سوکھ کر ریگستان کا منظرپیش کر رہے ہیں جس سے چینی ارضیاتی ماہرین بھی حیران ہیں۔ چینی محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال معمول سے 60 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں ۔ متعدد صوبوں کے متعدد اضلاع کی زمین میں نمی تیزی سے کم ہو رہی ہے ۔ چینی وزارت برائے ہنگامی امور کے مطابق جولائی میں شدید گرمی کے باعث 5.5 ملین افراد متاثر ہوئے جبکہ معیشت کو 400 ملین ڈالر کا نقصان ہواہے۔