ممنوعہ فنڈنگ کیس  میں عمران خان کی گرفتاری کا امکان کتنا ہے ؟

وقت اشاعت :20اگست2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام،اسلام آباد۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس  میں عمران خان کی گرفتاری کا امکان کتنا ہے ؟ایف آئی اے حکام نے تفصیلات سےآگاہ کر دیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق  عمران خان نے ایف آئی اے کے نوٹس کو مسترد کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ انہیں طلب کر سکتا ہے اور نہ ہی انہیں نوٹس بھجوا سکتا ہے ۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے بھی عمران خان کے دعوے کو مسترد کرکے انہیں ایک اور نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق عمران خان کو تین مرتبہ نوٹسز بھجوائے جائیں گے اگر انہوں نے سوالنامے کا جواب نہ دیا تو ان کے وارنٹ جاری کر دیئے جائیں گے ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق پی ٹی آئی کی فنڈنگ کا سراغ لگایا جارہا ہے مزید پانچ کمپنیوں کا بھی سراغ مل گیا ہے جنہیں بیرون ممالک سے فنڈنگ ملی ۔ فنڈنگ چیرٹی کے نام پر جمع کی گئی جسے پارٹی کی سیاست میں استعمال کیا گیا۔ واضح رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور جنرل سیکرٹری کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پارٹی فنڈز کے ریکارڈ کی تفصیلات مانگی تھیں مگر عمران خان نے جواب دینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔