Deprecated: htmlspecialchars(): Passing null to parameter #1 ($string) of type string is deprecated in /var/www/wp-includes/formatting.php on line 4724
کراچی میں مون سون کے طاقتور سسٹم نے تباہی مچا دی ، اربن فلڈنگ کے آگے حکومت بے بس دکھائی دے رہی ہے ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، کراچی ۔ مون سون کے طاقتور سسٹم نے کراچی میں اربن فلڈنگ کو جنم دیا ہے ۔ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی انتظامیہ بے بس دکھائی دی اور دیکھتے ہی دیکھتے کراچی ڈوب گیا۔ حادثات میں 8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں جس سے شہری بے بس دکھائی دیئے حکومت بھی ہاتھ کھڑے کرنے پر مجبور ہو گئی ۔
میئر کراچی نے اعتراف کیا ہے کہ کراچی کا سیوریج سسٹم محض چالیس ملی میٹر بارش برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، قیوم آباد، گلستان جوہر، ملیر، شارع فیصل، ناظم آباد، نیو کراچی سو سے زائد ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ بارش کے سبب شہر کی مرکزی سڑکوں کے ساتھ اندرونی گلیوں میں پانی ہی پانی دکھا دیا۔ ماہرین کے مطابق کراچی کا سیوریج سسٹم اپ گریڈ کرنا انتہائی مشکل عمل ہے ۔ اس کی وجہ بے ہنگم تعمیرات ہیں جس کی وجہ سے بعض جگہوں پر کھدائی ممکن نہیں ۔ اسی طرح سیوریج کا نظام لاہور کی طرح اپ گریڈ کرنا بھی مشکل کام ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا موجودہ طاقتور سسٹم چوبیس گھنٹے تک مزید بارش برسائے گا۔
Deprecated: htmlspecialchars(): Passing null to parameter #1 ($string) of type string is deprecated in /var/www/wp-includes/formatting.php on line 4724




