میچ کا ٹرننگ پوائنٹ حسن علی کا کیچ ڈراپ کرنا تھا، بابر اعظم

وقت اشاعت :12نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، دبئی ۔ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ حسن علی کا کیچ ڈراپ کرنا تھا، بابر اعظم نے بھی شکست کی ذمہ داری حسن علی پر ڈال دی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بابر اعظم نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا جیسی   بڑی ٹیم  کو اگر آپ چانس دیں گے تو میچ جیتنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ بدقسمتی سے حسن علی نے اہم موقع پر کیچ ڈراپ کر دیا ۔ اگر یہ کیچ ہو جاتا تو پاکستان میچ جیت جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیانے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا مگر یہ میچ پاکستان کے حق میں جارہا تھا۔ اگر اہم موقع پر کیچ ڈراپ نہ ہوتا تو شاہین آفریدی اپنی بہترین باؤلنگ سے کینگروز کو قابو کرنے کی پوزیشن میں آچکے تھے ۔ انہوں نے ورلڈ کپ کا سفر ختم ہونے پر اپنی ٹیم کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے شائقین کرکٹ کا شکریہ بھی ادا کیا