مائیکل ہولڈنگ نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

وقت اشاعت :7اکتوبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ،  واشنگٹن ڈی سی ۔ مائیکل ہولڈنگ نے پاکستانیوں  کے دل جیت لئے ، انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔

 دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق معروف کمنٹیٹر ، سابق ویسٹ انڈین کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کو ٹیم پاکستان ضرور بھجوانا چاہیے تھی ۔ یہ بزدلی کی انتہا ہے ۔ بظاہر یوں لگتا ہے کہ ای سی بی نے مغربی گھمنڈ کا مظاہرہ کیا۔اگر بھارت ہوتا تو انگلینڈ  کبھی ایسا نہیں کرتا۔کرکٹ میں بدقسمتی سے پیسہ زیادہ ہے اور کھیل کا معیار کم ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انگلش بورڈ کے پاس موقع تھا کہ وہ پاکستان بورڈ کا احسان اتارتا۔  انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی  باتوں میں کوئی وزن  نہیں ہے۔ان کی سب باتیں بے کار  ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ بورڈ کو سمجھانے والا بھی کوئی نہیں ۔پاکستان ٹیم نے کورونا کے باوجود انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔ پیسہ بنانے کے بعد انگلش بورڈ نے آنکھیں پھیر لیں ۔ ہولڈنگ کے بیان کے بعد پاکستانیوں کی بڑی تعداد  انہیں  خراج تحسین پیش کرتی نظر آرہی ہے ۔