شعیب ملک فارمولا ون کے ڈرائیور بن گئے ، گاڑی ٹرک میں دے ماری

شعیب ملک فارمولا ون  کے ڈرائیور بن گئے ، گاڑی ٹرک میں دے ماری ۔ کرکٹر شعیب ملک کی سپورٹس کار کو  حادثہ قذافی سٹیڈیم کے قریب پیش آیا۔

سپر لیڈ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے بعد شعیب ملک اور وہاب ریاض خالی سڑک پر ریس لگا رہے تھے ۔ اس دوران شعیب ملک کی کار بے قابو ہو کر قریبی ریسٹورنٹ کے کھڑے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی ۔ حادثے میں سپورٹس کار کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا۔ انجن کو جزوی نقصان پہنچا۔  عینی شاہدین کے مطابق شعیب ملک گاڑی پر سٹنٹ کرتے جارہے تھے۔ گاڑی ٹکرانے کے بعد ایئر بیگس کی وجہ سے شعیب ملک کو نقصان نہ پہنچا جبکہ ٹرک کا ٹائر ٹوٹ کر الگ ہو گیا۔ واقعے کے بعد شعیب ملک نے ٹویٹر پر اپنی خیریت سے آگاہ کیااور واضح کیا کہ حادثہ اتفاقی طور پر پیش آیا۔ دعاؤں کی وجہ  سے محفوظ رہا۔ مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔