کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے سیز فائر ہو گیا ، مذاکرات ہو رہے ہیں ، فواد چودھری کا انکشاف

وقت اشاعت :9نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ کالعدم تحریک  طالبان پاکستان  سے سیز فائر ہو گیا ، مذاکرات ہو رہے ہیں ،  فواد چودھری  کا انکشاف، افغان طالبان کے کردار پر بھی روشنی ڈالی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت نے عمران خان کے بعد باضابطہ طور پر پاکستانی طالبان سے مذاکرات کی تصدیق کر دی ہے ۔ فواد چودھری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ تحریک طالبان پاکستان سے آئین کے مطابق مذاکرات ہو رہے ہیں ۔ ابتدائی معاہدہ طے پا چکا ہے جس کی رو سے کسی صورت حملے نہیں ہونگے ۔سیز فائر معاہدے میں مزید توسیع ہوگی۔ انہوں نے وزیراعظم کا بھی حوالہ دیا اور واضح کیا کہ عمران خان نے  طالبان سے مذاکرات کا  سب سے پہلے تذکرہ کیا تھا۔اب اس پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے ۔  ریاست کی حاکمیت  کو ان مذاکرات میں ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ افغان عبوری حکومت نے مذاکرات میں کردار ادا کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ماضی میں  طالبان  سے مذاکرات کے بارے میں  وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کے ٹی آر ٹی نیوز کو ایک انٹرویو میں بھی بتایا تھا کہ حکومت پاکستان ٹی ٹی پی کے کچھ علیحدہ دھڑوں سے بات چیت کر رہی ہے۔