پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس، وزیراعظم کی عدم شرکت پر پھر سوالات

وقت اشاعت :9نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس، وزیراعظم  کی عدم شرکت پر پھر سوالات  اٹھ گئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق افغان صورتحال،علاقائی سکیورٹی  اور کالعدم تحریک طالبان اور تحریک لبیک پاکستان  سے مذاکرات کے حوالے سے  سول وعسکری قیادت کی بڑی بیٹھک ہوئی ۔ قومی سلامتی کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس پانچ گھنٹے تک چلتا رہا۔ اس اہم اجلاس میں ایک مرتبہ پھر وزیراعظم عمران خان شریک نہیں ہوئے ۔ اجلاس کے بعد اپوزیشن  رہنماؤں سے صحافیوں نے سوالات کئے اور عمران خان کی عدم شرکت  کے حوالے سے پوچھا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ  اس سوال کا جواب تو عمران خان ہی دے سکتے ہیں کہ وہ اس اجلاس میں کیوں نہیں آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو نہیں معلوم کہ عمران خان کیوں  نہیں آئے ۔ دوسری جانب اجلاس میں  ڈی جی آئی ایس آئی نے اجلاس کے شرکا کو ان تمام اہم اور حساس معاملات پر بریفنگ دی ۔اجلاس کے بعد اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا جس  کی رو سے  سیاسی و عسکری قیادت نے   افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔