پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو ہرا کر پول میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا،اب آسٹریلیاسے سیمی فائنل میں مقابلہ ہوگا

وقت اشاعت :8نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، دبئی ۔ پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو ہرا کر پول میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا،اب آسٹریلیاسے سیمی فائنل میں مقابلہ ہوگا ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پول میں ناقابل شکست رہنے کے لئے ٹیم بابر کی لاجواب پرفارمنس نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ۔ سکاٹ لینڈ کے خلاف بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ایک موقع پر پاکستانی بلے بازوں کی سست بیٹنگ سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ پاکستان شاید 150رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے گی مگر محمد حفیظ اور شعیب ملک نے میچ کا نقشہ بدل ڈالا۔ بابر اعظم نے ایک اور نصف سنچری بنا کر اپنی ٹی ٹوینٹی ٹاپ رینکنگ کو مزید مضبوط کرلیا ۔ بابر اعظم نے47گیندوں پر 66رنز سکور کئے اورتین چھکے لگائے ۔ محمد حفیظ بھی ایکشن میں دکھائی دیئے اور 19 گیندوں پر 31رنز بنائے ۔ جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مزاحمت کی مگر یہ جیت کے لئے ناکافی ثابت ہوئی ۔ پاکستان جیت کے بعد پول میں پہلے نمبر پر آنے کیو جہ سے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا سامنا کرے گا۔