فرانس میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد شدید جھڑپیں   

وقت اشاعت :3جولائی2023

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، پیرس ۔ فرانس میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد شدید جھڑپیں چھٹے روز میں داخل  ، کئی علاقوں میں حالات کشیدہ ہوگئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق فرانس میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں ۔ چھ روز سے جاری پر تشدد واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے  مگر فرانسیسی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اب حالات کنٹرول میں آرہے ہیں  ۔ گزشتہ رات کی نسبت پر تشدد واقعات کم ہوگئے ہیں ۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک دو سو سے زائد شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ یہ لوگ املاک کو نقصان پہنچا رہے تھے ۔ جھڑپوں میں 45پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔

اسی طرح مظاہرین نے اب تک 800مقامات پر آگ لگائی ہے ۔ فوٹیجز کی مدد سے احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق مرکزی پیرس جل اٹھا ہے ۔ حالات خراب ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری  نے شہر کے مختلف علاقوں  میں نگرانی شروع کر رکھی ہے ۔

واضح رہے کہ 17 سال کے ناہیل ایم کی آخری رسومات میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ناہیل کو ٹریفک لائٹ پر نہ رکنے پر ایک پولیس اہلکار نے گولی مار کر ہلاک  کر دیا تھا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق ملک میں 45ہزار اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔ جلد حالات پر کنٹرول پا لیا جائے گا۔