میڈرڈ 50سال بعد بدترین برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگیا

میڈرڈ 50سال  بعد بدترین برفانی طوفان کی  لپیٹ میں آگیا ۔ سمندری طوفان کے ساتھ برف باری اور تیز ہواؤں نے درخت گرا دیئے ۔

برف کے طوفان کے باعث ہزاروں گاڑیاں راستوں میں پھنس گئیں، شہر کی ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔میڈرڈ ائیرپورٹ  برف سے ڈھک گیا، پروازیں منسوخ  کر دی گئیں ۔ شدید برف باری کے باعث حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں برف ہٹانے اور شاہراؤں پر پھنسی ہوئی گاڑیاں نکالنے کا کام جاری ہے ۔ ہزاروں امدادی کارکن کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔ جہاں  معاملات زندگی متاثر ہوئے ہیں وہیں  شہری برفباری سے لطف اندوز  بھی ہو رہے ہیں ۔