پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ ، کرس گیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے

پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ ، کرس گیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے حسن علی کی خدمات حاصل کرلیں۔

پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ  کے عمل میں آفیشلز اور ٹیم مالکان نے حصہ لیا ۔  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  کرس گیل کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا جس  کے بعد کرکٹ شائقین  میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔  لاہور قلندرز نے راشد خان اور سمت پٹیل کا انتخاب کیا۔ ملتان سلطانز نے کرس لین ،  کراچی کنگز نے ڈائمنڈ راؤنڈ میں افغانستان کے محمد نبی کو ٹیم میں شامل کرلیا۔ پشاور زلمی نے جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر کا انتخاب کیا۔ یوں سب ٹیموں نے ڈرافٹ میں اپنی پسند کے کھلاڑی منتخب کر لئے ۔واضح رہے کہ راشد خان لاہور قلندرز کے لئے پہلے چار یا پانچ میچز کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے ۔