طالبان کابل پہنچ گئے ،عام معافی کا اعلان ، اشرف غنی فرار،شراکت اقتدار کے فارموے پر مذاکرات

وقت اشاعت :15اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کابل ۔ طالبان کابل پہنچ گئے ،عام معافی کا اعلان ،  اشرف غنی فرار ،شراکت اقتدار کے فارموے پر مذاکرات  شروع ہو گئے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق طالبان  کابل پہنچ گئے ہیں ۔ فورسز کی جانب سے سرنڈر کی اطلاعات ہیں ۔ بعض جگہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے مگر مجموعی صورتحال  پر امن ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان صدر  نے  استعفا دے دیا ہے وہ فرار ہو کر تاجکستان فرار ہو گئے ۔  علی احمد جلالی نئے سربراہ ہوں گے۔ملا عبدالغنی برادر  کو صدر منتخب کیے جانے کا امکان ہے ۔ شراکت اقتدار فارمولہ طے پارہا ہے ۔ اس سلسلے  میں افغان حکومت اور طالبان کےدرمیان اقتدارکی منتقلی کے لیے مذاکرات جاری ہیں ۔ ادھر کابل میں سرکاری عمارتیں خالی کرالی گئیں۔دفاتر اور دکانیں بند ہیں ۔  طالبان نے کسی قسم کا انتقام نہ لینے کا اعلان کردیا ہے ۔

طالبان ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  افغان طالبان نے  حکومت اور فوج میں کام کرنےوالے تمام اہلکاروں کو معاف کردیا ہے ۔ترجمان کے مطابق  طالبان کا کسی سے بدلہ لینے کاکوئی ارادہ نہیں۔لوگ ملک چھوڑ کر نہ جائیں۔اقتدار کی پرامن منتقلی چاہتے ہیں۔