راولپنڈی کےمدرسے میں تین بچے زہریلا کھانا کھانے سے ہلاک

وقت اشاعت :14اگست2021

سی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، راولپنڈی ۔راولپنڈی کےمدرسے میں تین بچے زہریلا کھانا کھانے سے ہلاک ہو گئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق یہ واقعہ تھانہ چونترہ کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق دو بچے مدرسے میں صبح مردہ پائے گئے جبکہ ایک بچے کی حالت تشویشناک تھی جو اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم  توڑ گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جنید، عباد اور اسلام دربار صروبہ کے مدرسے میں طالبعلم تھے۔ تینوں بچوں نے رات کے کھانے کے بعد منتظم سے پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ اس سلسلے میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو یہ معلوم کرے گی کہ بچوں کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق مدرسے کے معلم سے بھی تفتیش کی گئی ہے ۔ ضرورت پڑنے پر مزید افراد کو شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے۔ فی الوقت پولیس کو پوسٹمارٹم رپورٹ کا انتظار ہے ۔